38 بچوں اور 88پوتے پوتیوں والے بزرگ شہری کی 11ویں شادی

سعودی عرب (اُمت نیوز) 10 بیویاںسے 38بچوں اور 88 پوتے ، پوتیوں والے 83 سالہ بزرگ شہری نے 11 ویں شادی کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 11 ویں شادی رچانے والے 83 سالہ بزرگ شہری علی البلوی کا تعلق سعودی عرب کے علاقے تبوک سے ہے۔
علی البلوی کی شادی کے موقعے پر خاندان کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، علی البلوی نے بتایا کہ میں اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہوں۔میں خاندان کا واحد کفیل تھا۔
علی البلوی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت بھی میرے عقد میں 4بیگمات موجود ہیں۔
البلوی نے کہا کہ ان کے 18 بچے، 20 بچیاں اور 88 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں، البلوی زیادہ عمر ہونے کے باوجود فٹ ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں،
انہوں نے کہا کہ کہ بڑی تعداد میں شادیوں کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ وہ ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے اور وہ اپنی بیویوں اور بچوں کے درمیان فرق نہیں کرتے۔