مری (نمائندہ امت ) مری پولیس نے خودکوحساس ادارے کا اعلی آفیسراورڈائریکٹراینٹی کرپشن ظاہر کرنے والے نوسرباز اور اس کے ساتھی جعلی کمانڈوکورگاڑی سمیت حراست میں لے لیا۔ ملزمان مختلف ہوٹلوں میں چیکنگ کے نام پر پروٹوکول لیتے رھے سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج شفیق الرحمن نے شک پڑنے پر گاڑی سمیت روک لیا جس کے بعد مری پولیس اور ایم پی پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے لیاھے ۔
ملزمان نے لگژری گاڑی پر سرکاری نمبرپلیٹ۔وائرلیس سیٹ۔پولیس ہوٹرز لگا رکھے تھے جبکہ جعلی کمانڈونے اعلی حساس ادارے کی یونیفارم اور بیج لگا رکھے تھے ۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ۔مزید تفتیش جاری ھے