اسلام آباد ( امت نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں طبی معائنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نا معلوم مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ گرفتاری کے بعد خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ میں ہمت نہیں ہاروں گا۔ اس سے پہلے بھی کئی بار جیل کاٹ چکا ہوں۔ 70 سال عمر ہے مگر جوانوں سے زیادہ چاک وچوبند ہوں۔ سر سید نے اس موقع پر پرجوش نعرے بھی لگوائے۔
انہوں نے قسم کھا کر کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی شراب نہیں پی ، رانا ثناء اللہ مجھ پر بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے کہ میں نشے کی حالت میں گرفتار ہوا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اسلام آباد کی پولیس نے راولپنڈی کی حدود سے گرفتارکیا جہاں میرا گھر ہے۔ میں 6 تاریخ تک ضمانت پر تھا۔ میری گرفتاری غیر قانونی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں اس حکومت کو گرا کر دم لیں گے۔