بالاکوٹ(نمائندہ خصوصی)وادی کاغان کے دورافتادہ گائوں جرید کے مضافاتی علاقے پٹی کے مقام پر شارٹ سرکٹ کے باعث پوری بستی جل کر خاکستر ہوگئی
موصول اطلاعات کے مطابق پٹی جرید کے مقام پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گیارہ اور بارہ بجے کے قریب شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے ایک بعد دوسرے اور تیسرے گھر کے بعد پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
مقامی افراد کے مطابق برف کے موسم میں سرد ہوائوں نے آگ کو بھڑکنے میں مدد دی اور کسمپری کی حالت میں امدادی کاروائیوں میں تاخیر اور مشکلات درپیش رہی
نمائندہ امت کے مطابق آتشزدگی کے اس افسوسناک واقعہ میں متعدد افراد جھلس زخمی بھی ہو ئے ہیں
آتشزدگی کے اس واقعہ میں کچے ، پختہ اور بالائی منزلوں پر مشتمل مکانات سمیت ایک درجن سے زائد گھر جل گئے
آتشزدگی کے باعث دو سے تین کروڑ سے زائد کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا جو املاک کے نقصان کے علاوہ ہے،مقامی افراد نے جان پر کھیل کر آگ کو مزید بڑھنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔کئی امدادی رضاکاروں کا بھی جھلس کر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔