ڈالر280 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر آ گیا۔فائل فوٹو
ڈالر280 روپے 50 پیسے کے ریٹ پر آ گیا۔فائل فوٹو

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: ملک کی خراب معاشی صورتحال کے باعث روپے کی بے قدری جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 5 روپے 22 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 276 روپے 58 پیسے پر بند ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا ہے، اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 277 روپے 50 پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، 283 پوانئٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 450 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔