دبئی: اسلام آباد: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔ سابق صدر پرویز مشرف آج بروز اتوار 5 فروری کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) کے شہر دبئی میں انتقال کرگئے ہیں۔ وہ دبئی میں امریکی اسپتال میں زیر علاج تھے اور طویل عرصے سے علیل تھے۔
واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف 11 اگست 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، 1964 برس میں پاکستان کی بری فوج میں شامل ہوئے اور1965 اور 1971 کی جنگوں میں شرکت کی، 7 اکتوبر 1998 کو بری فوج کے چیف آف اسٹاف کے منصب پر فائز ہوئے۔
Proud of General R Pervez Musharraf
We Lost A Gem Today.
A True Patriot#PervezMusharraf #F9Park #PSL2023 #ReleaseSheikhRasheed #hazimbangwar #KiaraAdvani #AsiaCup #ولادت_مولاعلیؑ #Breaking_News #ImranRiazKhan pic.twitter.com/ZHG0rHP1qu— Syed Qaiser Abbas (@Qaiser_Pak) February 5, 2023
عسکری ذرائع کی جانب سے بھی سابق صدر کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔ قوی امکان ہے کہ سابق آرمی چیف کے جسد خاکی کو پاکستان لایا جائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو راولپنڈی کے آرمی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
12 اکتوبر 1999 کو انہوں نے بحیثیت آرچیف چیف اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں گرفتار کرلیا تھا، اور ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں اسمبلیوں نے بھی اس فیصلے کی توثیق کردی تھی۔ تاہم 9 سال بعد پرویز مشرف فوج کے سربراہ کے عہدے سے 28 نومبر 2007 کو سبکدوش ہوگئے تھے اور دبئی چلے گئے تھے۔