جنرل باجوہ کا اعترافی بیان کافی نہیں،داغ دھونا پڑے گا،مریم نواز

ملتان(اُمت نیوز) ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ ریٹائرڈ جنرل باجوہ نے لوگوں سے کہا کہ عمران خان جیسی غلطی ہم سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان جلسے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ کا اعترافی بیان دینا کافی نہیں ہے۔ ملک کے ماتھے پر لگا داغ دھونے کی ضرورت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ زمین پر بیٹھ کرٹکر کے لوگ رو رہے ہیں ،انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ہم کدھر جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں شدید تکلیف ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے،مہنگائی کےذمہ دار   کوعوام اچھی طرح جانتے ہیں ، آپ لوگ کے ساتھ میرا دل  دھڑکتا ہے، 22 کروڑ عوام آج جس مہنگائی سے تنگ ہے وہ سابقہ حکومتوں کا نتیجہ ہے ۔

ملکی معیشت کا بیڑھ غرق عمران خان نے کر دیا ، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو گھر بھیج دیا گیا ، نواز شریف کے دور حکومت میں ہردفعہ مہنگائی کم ہوئی ،
پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں نواز شریف کے 9 سال نکال دیئے جائیں تو کھنڈرات بچتے ہیں، نواز شریف نے موٹروے، سڑکوں کے جال، ترقیاتی منصوبوں پر کام کئے ،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ، ہچکولے کھاتے معیشت اور اجڑا چمن2013 میں بھی ملا تھا،2022 میں اجڑا ہو املک ملا ، عمران خان کے دھوکے کی وجہ سے آئی ایم ایف نے ہماری بات نہیں سنی جا رہی ،
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ہمیں دھوکا دیا ہے۔ اس لیے آپ کی بات ہم نہیں سن سکتے ہیں