کوئٹہ(اُمت نیوز)بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے نمائشی میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کوئٹہ میں بڑے میچز کا بھی انعقاد کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا میچ کسی ٹیم کی جیت نہیں ہے بلکہ پاکستان، بلوچستان اور کشمیر کاز کی جیت ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہبدامنی پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو عوام برداشت نہیں کریں گے۔ بلوچستان عوام نے امن کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔کرکٹ کے درواز ے اب بلوچستان میں بھی کھل گئے ہیں۔ پی سی بی سے درخواست کرتا ہوں کہ کوئٹہ میں کرکٹ مقابلوں کا انعقاد مسلسل انعقاد کیاجائے ۔قومی کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس میچ کو اہم سمجھا۔
آج کوئٹہ میں PSL کے نمائشی میچ کی تصاویر۔وزیر اعلیٰ بلوچستان خطاب کر رہے اور میچ کے اختتام کے بعد انعامات تقسیم کر رہے ہیں۔حکومت بلوچستان سمیت FC پولیس سب کو میچ کرانے پر مبارکباد#PakistanZindabad pic.twitter.com/xqz1sRcdsT
— Noman Khan (@dtnoorkhan) February 5, 2023
ان کا کہنا تھا کہ پولیس، محکمہ داخلہ، انتظامیہ اور ایف سی کی کارکردگی قابلِ تحسین رہی۔