دبئی (اُمت نیوز)سابق پاکستانی صدر اور ریٹائرجنرل پرویز مشرف کے انتقال کے بعد ان کی میت پاکستان روانہ کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی میت المکتوم ایئر پورٹ سے پیر کی صبح گیارہ بجے راولپنڈی بھیجی جائے گی۔
سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ میت منتقل کرنے کیلئے دبئی قونصل خانے نےاین او سی جاری کردیا اور ان کا پاسپورٹ کینسل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے۔