کراچی (امت نیوز )کراچی کی لانڈھی جیل کی کھولی نمبر 3 میں کس اہم سیاسی شخصیت کو رکھا جاۓ گا؟ اس حوالے سے مختلف کے چہ میگوئیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی لانڈھی جیل میں کھولی نمبر 3 کو خصوصی اہمیت حاصل ہے جہاں ماضی میں اہم سیاسی شخصیات قید کے دن کاٹتی رہی ہیں۔اب ایک بار پھر کھولی نمبر 3 کی صفائی اور رنگ روغن کا کام جاری ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے تاہم جیل انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کو سندھ پولیس گرفتار کرکے اسلام آباد سے کراچی لانا چاہتی تھی، تاہم عدالت نے اس کی اجازت نہیں دی اور انھیں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سوال پر کہ کیا یہ تیاری شیخ رشید کے لیے ہے ؟ جیل ذرائع نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھولی نمبر 3 کو کسی "ہائی پروفائل” سیاسی مہمان کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔