کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، امریکی کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اچانک کمی ہوئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر پہلے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ڈالر 92 پیسے مہنگا ہو کر 277.50 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں اچانک 3 روپے 8 پیسے کمی ہوگئی جس سے ڈالر 273 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 279 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 276.58 روپے پر بند ہوا اور گزشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر مجموعی طور پر 13.98 روپے مہنگا ہوا۔