انقرہ: ترکیہ میں شدید زلزلے کے بعد اسرائیل نے ترکیہ کو مدد کی پیشکش کردی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے شدید زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد ترکیہ کو ریسکیو کارروائیوں کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل نے وزارت دفاع اور آئی ڈی ایف کو انٹرنیشنل ریسکیو یونٹ کے تحت ترکیہ کی فوری مدد کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔