کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کمی ہوئی۔
نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر دو لاکھ 4 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 154 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔