دبئی (اُمت نیوز) سابق صدراور ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف گزشتہ روز دبئی میں انتقال کرگئے تھے ان کی میت سات بجے دبئی ایئر پورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہونی تھی جس میں اب مزید تاخیر ہو گئی ہے
تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کی میت اب 8 بج کر 30 منٹ پر خصوصی طیارہ کے ذریعے پاکستان روانہ کی جائے گی، پرویز مشرف کے اہلخانہ اور عزیر بھی اس خصوصی فلائٹ میں موجودہیں
یہ طیارہ ایک اندازے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 10:15پر لینڈ کرے گا۔ کراچی میں کل دوپہر کے وقت ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی