ترکیہ اور شام میں زلزلے کی پیشگوئی کتنے دن پہلے کی گئی؟

اسلام آباد(اُمت نیوز) ترکیہ اور شام میں زلزلے کی پیشگوئی تین روز قبل کردی گئی تھی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابقخطے میں بڑے زلزلے کی پیشگوئی  نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کچھ دنپہلے ہی  کر دی تھی۔

فرینک ہوگر بیٹس نے   ٹوئٹ میںیہ بھی بتایا گیا تھا کہ  پہلےزلزلے کے بعد ایک اور بڑا جھٹکا آئے گا، ان کی یہ پیشگوئی بھی سچ ثابت ہوئی۔

فرینک ہوگر بیٹس نے 3 فروری کو  ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جنوبی وسطی ترکیہ، اردن، شام اور لبنان میں 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ جلد یا بدیر آئے گا، ان کی زلزلے سے متعلق پیشگوئی 3 روز بعد ہی سچ ثابت ہوئی۔


نیدر لینڈ کے ریسرچر نے زلزلے کے حوالے سے اپنی پیشگوئی درست ثابت ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا وسطی ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ ہونے والے ہر فرد کے لیے میرا دل بہت دکھی ہے۔