اسلام آباد (امت نیوز ) سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کے واجبات سات دن کے اندر ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وزارت اطلاعات کے مطابق سپر ٹیکس کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے عدالت عظمٰی میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں، جن پر آج عدالت نے حکم جاری کیااور سپر ٹیکس کے 50 فیصد واجبات کی ادائیگی کا حکم دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ پارلیمنٹ نے سالانہ 150ملین روپے سے زائد آمدن والی کارپوریشنز پر سپر ٹیکس لگایا تھا۔ پارلیمینٹ نے فنانس ایکٹ 2022 کے تحت سپر ٹیکس عائد کیا۔
تاہم ٹیکس کی زد میں آنے والی بڑی کارپوریشنز کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے عبوری حکم کے ذریعے سپر ٹیکس کی وصولی کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا تھا۔