یو اے ای کا شام اورترکیہ کیلئے 10 کروڑ ڈالرامداد کا اعلان

یو اے ای(اُمت نیوز) متحدہ عرب امارات نے شام او رترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے دس کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ رقم اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے جو شدید زلزلے کے بعد کسی ملک کو دی گئی ہے۔ دونوں ممالک میں تباہ کن زلزلے میں 6،256 اموات ہوچکی ہیں۔
اس سے قبل امارات دبئی نے شام کو ایک کروڑ 36 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات امدادی سامان لدےطیارے امدادی ٹیموں کے ہمراہ زلزلے سے متاثر ہونے والے دونوں ممالک کو روانہ کررہا ہے
متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید آل نہیان نے گزشتہ روزشام اور ترکیہ میں متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 10 کروڑڈالرمہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔
خبررساں ادارے وام کے مطابق یہ رقم شام اورترکیہ کے درمیان مساوی طورپرتقسیم کی جائے گی اور دونوں ممالک کو پانچ، پانچ کروڑڈالرملیں گے۔