10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، فائل فوٹو
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، فائل فوٹو

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: پاکستان میں کی فی تولہ سونے کی قیمت کئی روز بعد دو لاکھ سے نیچے آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 2000 روپے کی بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 98 ہزار روپے پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1715 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 1880 ڈالر فی اونس ہوگئی۔