شام اور ترکیہ زلزلے میں اموات کی تعداد 23 ہزار سےمتجاوز

ترکی(اُمت نیوز)ترکیہ اور شام میںزلزلے سے اب تک کم از کم 23 ہزار شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں،

ریسکیو کے کام میں مصروف حکام کا  کہنا ہے کہ   وقتی تعداد  میں ہر گھنٹے بعد نیا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ترکیہ کے نائب صدر  گزشتہ روز   زلزلے میں جاں بحق ہونے والے اپنے شہریوں کی تعداد 20 ہزار 213بتائی جبکہ 80ہزار افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

شام  میں زلزلے سے جان بحق ہونے والوں کی تعداد  3 ہزار 384  تک پہنچ گئی ہے جبکہ ان علاقوں میں 2950 شامی شہری زخمی ہوئے۔

زلزلے کے نتیجے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ترکیہ اور شام کے متعدد علاقوں میں ریسکیو اور تلاش کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

ریسکیو عملے نے جمعرات کے روز ترکیہ میں زلزلے سے منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے زندہ بچ جانے والے مزید افراد کو نکالا ہے