ننکانہ صاحب،توہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر ہلاک کردیا گیا

ننکانہ صاحب (اُمت نیوز) ننکانہ صاحب میںتوہین مذہب کے ملزم کو تھانے سے نکال کر ہلاک کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقع واربرٹن کےعلاقے میں پیش آیا۔ملزم توہین مذہب کےالزام میں تھانےمیں بند تھا۔ ملزم 2 سال جیل کاٹنے کے بعد واپس آیا تھا۔
ایس ایچ او سمیت پولیس ملازمین جان بچانے کیلئے تھانے سے بھاگ گئے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ملزم سابقہ بیوی کی تصویر مقدس اوراق پر لگا کر جادو ٹونا کرتا تھا۔ڈی ایس پی ننکانہ سرکل، نواز ورک، ایس ایچ او واربرٹن فیروز بھٹی کو معطل کردیا گیا
اور ساتھ ہی ڈی آئی جی آئی اے بی امین بخاری کو انکوائری رپورٹ دینے کا حکم دے دیا گیا۔
ڈی آئی جی اسپیشل برانچ راجا فیصل کو بھی انکوائری رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔