بنگلا دیش( اُمت نیوز) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے ایک ناقابل یقین کیچ کیاجس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں ’سُپرمین‘ کہا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے میچ میں رضوان نے پہلی سلپ پر ایک لمبے فاصلے سے حریف کھلاڑی شمیم حسین کا کیچ کیا۔ فینز نے انہیں اس ناقابل یقین کیچ کیلئے ’سُپرمین‘ کہا۔
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی یہ لگاتار 9 وین فتح ہے جس کے بعد ٹیم اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے۔
محمد رضوان بی پی ایل کے بقیہ میچز نہیںپی ایس ایل کے آغاز کی وجہ سے کھیل پائیں گے۔
Superman for a reason 🔥#Rizwan #BPL pic.twitter.com/bwNSZ122Xg
— Ayat (@ayat_shah56) February 10, 2023