شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد

اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل کی بریت کی درخواست اسلام آباد کی عدالت نے مسترد کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں
اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میںاسلام آباد کی مقامی عدالت نےشہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کی۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا
عدالت نے کہا کہ شہباز گل پر فرد جرم 27 فروری کو عائد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ شہباز گل پر اداروں کے سربراہان کے خلاف اکسانے کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ ضمانت پر رہا ہیں۔