انقرہ(امت نیوز)ترکیہ میں میں تباہ کن زلزلے کے بعد جہاں دنیا بھر سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں وہیں ایک پاکستان شہری نے خاموشی سے متاثرین کے لیے 3کروڑ ڈالر کی امداد دے دی
ٹی آر ٹی نیوز کے مطابق امریکا میں ترک سفارت خانے میں آکر ایک پاکستانی شخص نے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے 30 ملین ڈالرز جو پاکستانی 8 ارب اور 50 کروڑ بنتے ہیں،خاموشی سے عطیہ کردیے۔
Deeply moved by the example of an anonymous Pakistani who walked into Turkish embassy in the US & donated $30 million for earthquake victims in Türkiye & Syria. These are such glorious acts of philanthropy that enable humanity to triumph over the seemingly insurmountable odds.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 11, 2023
پاکستانی شخص نے سفارت خانے کے عملے کو اپنی شناخت بھی ظاہر نہیں کی۔ وہ چاہتا تھا کہ اس کی امداد متاثرین تک ایسے پہنچے کی ایک ہاتھ دے تو دوسرے کو خبر تک نہ ہو۔
پاکستانی شہری کے اس جذبہ ہمدردی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے بھی خاموش مددگار کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی شہری کے جذبہ خدمت کو شاندار الفاظ میں سراہا