انقرہ (امت نیوز) ترکیہ میں زلزلے سے کالج کے ہوٹل میں مقیم والی بال ٹیم بھی بھی ملبے میں دب گئی جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔ اب تک تین لاشیں برآمد ہوچکی ہیں
ادیامان میں واقع آئس ہوٹل بھی زلزلے میں ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ اس ہوٹل میں کالج کی والی بال ٹیم اور ان کے اساتذہ پر مشتمل 39 افراد کا گروپ ٹھہرا ہوا تھا
سات منزلہ ہوٹل میں فاماگوستا ترک معارف کالج کی لڑکے اور لڑکیوں کی والی بال ٹیم کے اساتذہ کے ساتھ موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی ملبے کے ڈھیر کے نزدیک مایوسی کے عالم میں بیٹھے ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے ملبے کے ڈھیر سے تین لاشیں نکالی ہیں جن میں سے دو اساتذہ اور ایک طالب علم کی ہے۔ 2 افراد کو زندہ بھی نکالا گیا ہے جب کہ 4 افراد اپنی مدد آپ کے تحت پہلے ہی ملبے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
ترکیہ میں زلزلہ 6 فروری کو آیا تھا اور اتنے دن گزر جانے کے باوجود اب ہوٹل کے ملبے سے کسی کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔