سوڈان(اُمت نیوز) سوڈان میں پورے خاندان کا بھیانک قتل کردیا گیا ہے۔ جس سے پورے علاقے میں خوف کی فضاپیدا ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اجتماعی قتل کی یہ واردات سوڈان کے شہر کسلا میں پیش آئی جہاں ایک خاندان کے تمام افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔اس واقعہ میں تین بچے بھی شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق ایک 32 سالہ شخص کو پھانسی دے کر ہلاک کیا گیا ہے جبکہ اس کی 30 سالہ بیوی اور اس کے تین بچوں کو بھی قتل کردیا گیا۔
مقتول بچوں کی عمریں 8 سے 3 سال کے درمیان ہیں، لاشیں نیچے اس کے پاؤں میں پڑی ہوئی تھیں۔
یہ واقعہ دارالحکومت خرطوم سے 480 کلو میٹر مشرق میں واقع کسلا شہرکی عرب کالونی میں پیش آیا۔ پولیس واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مذکورہ مقام پر پہنچی اور فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے
پانچوں مقتولین کی لاشیں کسلا اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں اور ان کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس واقعہ سے متعلق متضاد بیانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ اسے خاندانی جھگڑا قرار دے رہے ہیں ۔ایک اور اطلاع یہ ہے کہ شوہر نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار اور اس کے بعدخودکشی کر لی۔