دبئی: دنیا نے ٹیکنا لوجی کے میدان میں اتنی ترقی کرلی ہے کہ ہر روز کوئی نہ کوئی حیران کن خبر سننے کو ملتی ہے،ایسی ہی ایک حیران کن خبر دبئی سے اڑتی ہوئی آئی ہے۔
سال 2017 میں دبئی میں ایک ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہاں اڑنے والی ٹیکسیوں کو چلانے کی خبریں سامنے آتی رہیں تاہم اس حوالے سے کوئی ٹھوس اقدام سامنے نہیں آ سکے تھے تاہم اب حکام نے ٹھوس معلومات فراہم کی ہیں۔
اس حوالے یہ خبر زیرگردش ہے کہ دبئی میں ٹیکسیاں اڑان بھرنے کو تیار ہیں، دبئی حکام نے سال 2026 منتخب کرلیا۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک ٹوئٹ میں اڑنے والی ٹیکسیوں کے پروگرام کو ری لانچ کرنے کا اعلان کیا۔
من القمة العالمية للحكومات .. اعتمدنا اليوم تصميم محطات التاكسي الجوي الجديدة في دبي .. والتي ستبدأ عملها خلال ٣ سنوات .. pic.twitter.com/tGQyPFVDUD
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) February 12, 2023
اس ٹوئٹ میں انہوں نے 6 پنکھوں والی ایک کانسیپٹ الیکٹرک فلائنگ ٹیکسی کی ویڈیو بھی پوسٹ کی، جسے ایک امریکی کمپنی نے تیار کیا ہے۔
اس مجوزہ پروگرام کے تحت دبئی میں ان ٹیکسیوں کے اترنے اور پرواز کرنے کے لیے 4 مراکز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔
الیکٹرک فلائنگ ٹیکسی سنگل چارج پر 240 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے جبکہ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 320 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔