ڈالر اور سونا سستا۔اسٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی(کامرس ڈیسک)انٹربینک میں ڈالرکا 2 روپے 10 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 2 روپے سستا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا 268 روپے 34 پیسے پر بند ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے کم ہوکر 271 روپے ہوگیا

اسی طرح آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 95 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے کمی ہوئی ہے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 67 ہزار 953 روپے ہے۔

تاہم دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں  500 پوائنٹس سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 801 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 566 پوائنٹس کم ہوکر 41150 پر بند ہوا۔