کراچی: گولڈ مارک کے قریب گستاخانہ مواد تشہیر میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(امت نیوز)ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گولڈ مارک کےقریب کارروائی میں سوشل میڈیا پر بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مزید ایک ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث مزید ایک ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کراچی میں گولڈ مارک مال کے قریب کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کیا۔مذکورہ ملزم سوشل میڈیا پر توہین رسالت،توہین صحابہ،توہین اہلبیت،توہین قرآن و توہین شعائر اسلام پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث تھا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کراچی سے مزید ملزمان کی گرفتاری بھی آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ قاری نوید مسعود ہاشمی اور جنرل سیکریٹری حافظ احتشام احمد نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزمان کے خلاف کسی حدتک کاروائی کررہی ہے،جو کہ قابل تحسین ہے۔مگر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے پاس وسائل اور عملے کی کمی ہے۔وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو تمام وسائل فراہم کرے،تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرسکے۔