آج جو کچھ ہوا وکالت ختم ہو گئی ہے، وکیل عمران خان،فائل فوٹو
آج جو کچھ ہوا وکالت ختم ہو گئی ہے، وکیل عمران خان،فائل فوٹو

بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ ممبران کی معطلی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے سلسلے میں بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ ممبران کی معطلی کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ پشاور اور کنٹونمنٹ بورڈ واہ کی حد تک نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئےکنٹونمنٹ بورڈ پشاور اور کنٹونمنٹ بورڈ واہ کے نمائندوں کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے وکلاء فضل قادر اور عقیل ملک عدالت جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضیغم انیس عدالت پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ابھی ہوا نہیں، نہ شیڈول آیا اور آپ نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ آپ نے بلدیاتی نمائندوں کو کس قانون کے تحت معطل کردیا؟

؎عدالت نے کہا ہے کہ ابھی صرف درخواست گزاروں کی حد تک نوٹیفکیشن معطل کیا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن بتائے کہ لوکل باڈیز کو کام سے کیوں کام سے روکا گیا۔

آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن عدالت کو مطمئن کرے۔عدالت نے کیس کی سماعت 14 مارچ تک کے لیے ملتوی کردی۔