نئے اضلاع،تحصیلوں کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن نگران کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا۔فائل فوٹو
نئے اضلاع،تحصیلوں کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن نگران کابینہ کی منظوری کے بعد کیا گیا۔فائل فوٹو

پنجاب میں نیا ڈویژن،4اضلاع،4 تحصیلیں بنانے کے نوٹیفکیشن معطل

لاہور: محکمہ بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے گزشتہ سال اکتوبر میں بنائے گئے ایک ڈویژن،4 اضلاع،4 تحصیلیں بنانے کےنوٹیفکیشن معطل کر دیے۔

نگران کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے گجرات ڈویژن، ضلع مری، تلہ گنگ،کوٹ ادو اور وزیر آباد سمیت4 نئی تحصیلیں بنانے کے نوٹیفکیشن فوری طور پر معطل کر دیے۔

ایف بی آر نے گجرات ڈویژن، نئے اضلاع، نئی تحصیلوں کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن نگران کابینہ کی منظوری کے بعد کیا۔

واضع رہے گزشتہ سال اکتوبر میں چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے منظوری کے بعد ایک ڈویژن، 4 نئے اضلاع اور چار تحصیلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔