اسلام آباد(امت نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یکم فروری 2023 سے اپنی معطل شدہ پوائنٹ آف سیل انعامی اسکیم کو بحال کردیا اور اگلی انعامی قرعہ اندازی اب مارچ 2023 کے پہلے ہفتے میں ہوگی
ایف بی آر پہلے کی طرح انعامی اسکیم کو مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد کرے گا۔ فروری 2023 اور معطلی کی مدت کے دوران پچھلے مہینوں کی تمام تصدیق شدہ رسیدیں مارچ 2023 کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والی آئندہ انعامی قرعہ اندازی میں شامل کی جائیں گی۔