شامی بچے کی یہ تصویرسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے،فائل فوٹو
شامی بچے کی یہ تصویرسوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے،فائل فوٹو

اقوام متحدہ کا سیکریٹری جنرل میرے دادا کو بنایا جائے،شامی بچے کا طنز

اد لب: ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ لاکھوں افراد بے گھر اور کھلے آسمان تلے بے سروسامان امداد کے منتظر ہیں۔

اس ہولناک اور تباہ کن صورتحال میں ایک شامی بچے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے، جو اقوام متحدہ کی جانب سے زلزلہ متاثرین کی مناسب مدد نہ کرنے پر نالاں دکھائی دے رہا ہے جبکہ امریکا نے بھی پابندیاں لگا رکھی ہیں۔

تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شامی بچہ جس نے اپنے ننھے ہاتھوں میں ایک پمفلٹ اٹھا رکھا ہے جس پر عربی زبان میں درج ہے کہ دیرالزور کے قبیلوں نے ملک کے شمال مغرب میں 76 امدادی ٹرک بھیجے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کی جانب سے صرف 15 امدادی ٹرک بھیجے گئے۔

بچے نے پمفلٹ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہوئے مزید درج کررکھا ہے کہ گوٹریس کی جگہ عالمی تنظیم کا سیکریٹری جنرل اس کے دادا ’’حسین ’‘ کو بنایا جائے۔

واضع رہے اقوام متحدہ کے انسانی امور روابط کے مطابق شمال مغربی شام میں آنے والے زلزلے میں اب تک 4,400 سے زائد افراد جاں بحق اور 8,600 زخمی ہوئے ہیں۔