لاہور(اسپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹریننگ سیشن کے دوران کیمرہ توڑ دیا، ٹوٹے ہوئے لینس کے ساتھ تصویر بھی شیئر کردی۔
شاہین شاہ آفریدی بولنگ پریکٹس کررہے تھے کہ اس دوران ان کی تیز رفتار گیند ریکارڈنگ کیلئے لگائے گئے کیمرے پر لگ گئی، جس سے اس کا لینس ٹوٹ گیا۔
Shaheen Shah Afridi 🎯 #sochnabemanahai pic.twitter.com/GuUzZcc6NN
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 16, 2023
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کیمرے کے ٹوٹے ہوٸے لینس کے ساتھ تصویر بنوا کر شیئر بھی کردی۔
شاہین شاہ آفریدی کا شمار پاکستان کے بہترین گیند بازوں میں ہوتا ہے