لاہور(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے اپنے آڈیو پیغام میں کہاہے کہ آپ سب کو پتہ ہے کہ یہ کسی محاذ پرعمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہےکہ پاکستان کے کپتان عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ ہو چکا ہے ۔لاہور میں جتنے کارکنان موجود ہیں وہ فوری طو رپر زمان پارک پہنچیں
مراد سعید کا کہنا ہے کہ باقی کارکنان کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ سب کو اپنی اپنی ذمہ داری کا پتا ہے۔اگرپارٹی قیادت گرفتار ہوتی ہے تو آپ نے کسی کی کال کا انتظار نہیں کرنا ہے۔ آپ نے اپنے شہروں میں نکلنا ہے۔
میں پور ی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی خودداری کیلئے ، عالم اسلام کی ترجمانی کیلئے عمران خان کھڑ ے رہیں ۔کیا آپ اپنے کپتان کیلئے کھڑے رہو گے۔اپنے حق اور اپنی حقیقی آزادی کیلئے سب باہر نکلو
ورکرز اور سپورٹرز جلد از جلد زمان پارک پہنچیں! #زمان_پارک_پہنچو@MuradSaeedPTI pic.twitter.com/KL7gZZqBa2
— PTI (@PTIofficial) February 16, 2023