اسلام آباد ( اُمت نیوز) تحریک انصاف کی قیادت نے تین راتوں کے لیے تمام کارکنوں کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت قریبی اضلاع کے ٹاؤنز سے تمام کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ گزشہ رات بھی زمان پارک کے اردگرد کارکنوں کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رکھا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج سے متعلق کیس میں عمران خان کی استثنیٰ کی درخواست خارج کردی تھی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی عدم پیشی پر خارج کردی تھی جس کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔