اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو عہدے پر بحال کردیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج بروز جمعہ 17فروری کو سابق کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ( سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سپریم کورٹ نے نگراں پنجاب حکومت کا حکم معطل کردیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں لاہور پولیس کے سابق چیف غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا آرڈر معطل کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ پنجاب میں تقرر و تبادلے کا معاملہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے سامنے زیر التوا ہے، نگران حکومت پنجاب کی جانب سے تقرر و تبادلے کا معاملہ 5 رکنی لارجر بینچ کو بھیج رہے ہیں۔