بھارتی ریاست ہریانہ میں 2 مسلمان زندہ جلا دیے گئے

ہریانہ: بھارتی ریاست ہریانہ کے علاقے میوات میں 2 مسلمانوں پرمشتعل افراد نے حملہ کیا اور انہیں زندہ جلادیا، دونوں اس وقت اپنی گاڑی میں موجود تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں پرگائے کی اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے ،زندہ جلائے جانے والوں کی شناخت جنید اورناصر کے نام سے ہوئیجو راجستھان کے بھرت پور ضلع کے گھاٹ میکا گاؤں کے رہنے والے تھے۔

آئی پی سی کی درج ذیل دفعات کے تحت واقعے میں ملزم لوکیش، رنکو سینی، سری کانت اور مونو مانیسر کے خلاف دفعہ 143 (غیر قانونی اجتماع)، 365 (اغوا)، 367 (کسی شخص کو شدید چوٹ پہنچانے) اور 368 (غلط قید) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

جنید کے کزن اسماعیل نے بتایا کہ کئی گھنٹوں تک جنید کا سراغ نہ ملنے پراہلخانہ نےمقامی پولیس میں شکایت کی تو انہیں پتہ چلا کہ بجرنگ دل کے ارکان نے دونوں افراد کواغواءکر لیا ہے۔ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بجرنگ دل کے ارکان دونوں کو ہریانہ کے فیروز پور جھرکا پولیس اسٹیشن لے گئے تھے۔

تاہم پولیس نے جنید اورناصر کوحراست میں نہیں لیا کیونکہ وہ حملے کی وجہ سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ جنید کے اہل خانہ کے مطابق لاشیں بری طرح جھلس گئی تھیں جن کی شناخت گاڑی کے لائسنس نمبر کی وجہ ہوئی۔