دادو(اُمت نیوز)شوہر نے ڈیوٹی سے واپسی پر لیڈی پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیڈی پولیس اہلکار اپنی ساتھی لیڈی پولیس اہلکار کے ہمراہ تھی،شوہر نے بیچ راستے پر روک کر پسٹل سے فائرنگ کردی
نوجوان کی پہچان امام الدین لونڈ کے نام سے ہوئی ہے، لیڈی اہلکار کا نام حمیدہ لونڈ تھا دونوں دادو کی رہائشی تھی
ڈیوٹی سے واپسی پرملزم نے بیوی کوقتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کابھی خاتمہ کرلیا ہے۔
فائرنگ کے باد خود پر بھی فائر کر دیا جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔