کراچی(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 3 رنز سے ہرادیا۔
اس شکست کے بعد پاکستانی ویمن ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات کم ہوگئے ہیں
پارل میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان ویمن ٹیم 117 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں پر 113 رنز بنا سکی۔
پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نے 29، ندا ڈار نے 27 اور کپتان بسمہ معروف نے 26 رنز بنائے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔
رشادا ولیمز نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، شیمین کیمپیل نے 22 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 2 وکٹیں لیں جبکہ سعدیہ اقبال، فاطمہ ثنا، نشرح سندھو اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس شکست کے بعد قومی ویمن ٹیم کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کم ہوگئے