لاہور ( اُمت نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل رائونڈر ندا ڈار نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعزاز انہوںنے ویسٹ انڈیز کیخلاف2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کے بعد حاصل کیا ۔36 سالہ آ ل رائونڈر نے 129 ٹی ٹونٹی میچز کھیل کر ایک سو 25 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ جس کے بعد وہ ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئی
جنوبی افریقہ میں جاری ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میںندا ڈار اب تک تینمیچز کھیل کر 4 وکٹیں حاصل کر چکی ہیں، ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ندا ڈار اور انیسہ محمد کے ساتھ آسٹریلیا کی میگن شوٹ اور ایلیس پیری 122، 122 وکٹیں حاصل کر کے تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی ندا ڈار گزشتہ 13 برسوں سے پاکستان ویمنز ٹیم کا مستقل حصہ ہیں، انہوں نے ستمبر 2010 میں ویسٹ انڈیز میں سری لنکا کے خلاف اپنا ٹی 20 ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد وہ 129 ٹی 20 مقابلوں میں 125 وکٹیں اور 1676 رنز بنا چکی ہیں۔