لاہور ہائیکورٹ میں آج عمران خان پیش ہوں گے، یاسمین راشد

اسلام آباد(اُمت نیوز) پی ٹی آئی کی رہنماء یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان آ ج لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیےبھی رجوع کرلیا ہے، اس سلسلے میں انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست دی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف دیا گیا کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے۔
عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر مختلف دستخط کی وضاحت کے لیے عمران خان کو آج دوپہر2بجے تک پیش ہونے کی مہلت دے رکھی ہے۔