امریکا کی کسی نئی کارروائی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، ایرانی رہنما کے مشیر کی وارننگ
ایرانی قیادت اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنا کر عوام کو میدان سے دور کیا جا سکے گا، تاہم یہ اندازہ درست ثابت نہیں ہوا۔
امریکا کی کسی نئی کارروائی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا، ایرانی رہنما کے مشیر کی وارننگ
ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندے برائے پاسدارانِ انقلاب عبداللہ حاجی صادقی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کسی بھی نئی کارروائی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن ہو سکتا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عبداللہ حاجی صادقی نے کہا کہ مخالف قوتوں نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ ایرانی قیادت اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنا کر عوام کو میدان سے دور کیا جا سکے گا، تاہم یہ اندازہ درست ثابت نہیں ہوا۔
ایرانی رہنما کے مشیر کا کہنا تھا کہ فوجی محاذ پر مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہونے کے بعد مخالف فریق اب نفسیاتی جنگ کے ذریعے ایرانی معاشرے کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے مزید کسی مہم جوئی کی صورت میں ایران کا ردعمل پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔