واشنگٹن (نیوز نیٹ ) ٹائی ٹینک دنیا کا سب سے بڑا ہی نہیں بلکہ پرتعیش، جدید اور بہترین بحری جہاز بھی تھا جو 111 سال سے ملبے کی شکل میں آج بھی سمندر کی تہہ میں موجود ہے۔
اب اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو کہ 1986 میں ریکارڈ کی گئی تھی جو اس بحری جہاز کے تباہ ہونے اور سمندر کی ہولناکی کی تفصیلات کو ظاہر کرتی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹائی ٹینک کے ملبے کی اس غیر معمولی اور پہلے کبھی نہ دیکھی جانے والی فوٹیج نے ڈوبنے والے جہاز کے ڈوبنے اور گہرے سمندر کے پراسرار ہونے سے پردہ اٹھایا ہے۔
In celebration of the @TitanicMovie 25th anniversary, we’ve got another #Titanic treat for you: previously-unreleased footage from the #RMSTitanic shipwreck, filmed by #HOVAlvin and #ROVJasonJr. Sign up for the YouTube premiere this Weds 2/15 at 7:30pm ET: https://t.co/lIQLqsu3MF pic.twitter.com/qoTn59X1fV
— Woods Hole Oceanographic Institution (WHOI) (@WHOI) February 13, 2023
ووڈس ہول اوشیانوگرافک انسٹی ٹیوشن (WHOI) نے 25 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائی ٹینک‘ کی یاد میں 80 منٹ کی ویڈیو جاری کی ہے۔بلیو ایچ او آئی کے مطابق ابتدائی طور پر ٹائی ٹینک کی باقیات کو ڈاکٹر رابرٹ بیلارڈ کی قیادت میں 15 اپریل 1912 کو جہاز کے ڈوبنے کے بعد یکم ستمبر 1985 کو دریافت کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس نئی ویڈیو میں ٹائی ٹینک کے ملبے کو اندر اور باہر سے بہت قریب سے دکھایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹائی ٹینک جہاز 53 ہزار ٹن وزنی، 882 فٹ طویل اور 90 فٹ بلند تھا جس میں بہترین آلات اور مشینری لگائی گئی تھی اور اس جہاز سے متعلق دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ ڈوبے گا نہیں۔