مقبوضہ بیت المقدس (انٹر نیشنل ڈیسک)اسرائیلی حکومت نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت کے اجلاس میں ہونے والے اس فیصلے پروزیرداخلہ بین گویر نے سخت مخالفت کی۔ اس دوران حکومتی عہدیداروں کے درمیان اجلاس میں تند و تیز جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پچھلے برسوں کی طرح اس سال بھی رمضان کے آخری عشرے میں غیر مسلموں کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی ہو گی۔
اسرائیل کے وزیر داخلہ بین گویر نے حکومتی اجلاس میں فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ یہودیوں کیلئے سال کے کسی بھی وقت میں بند نہیں ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ دہائیوں طویل معاہدے کے مطابق غیر مسلموں کو مسجد اقصیٰ میں صرف چند مخصوص گھنٹوں کے دوران جانے کی اجازت ہے لیکن وہ وہاں عبادت نہیں کرسکتے۔