فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف آج اہم پریس کانفرنس کرینگے

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آج بروز اہم پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے پریس کانفرنس کے انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ پریس کانفرنس میں وزیراعظم کی جانب سے ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر بات کی جائے گی۔

صدر کی جانب سے صوبائی الیکشن کی تاریخ دینے پر بھی وزیراعظم شہباز شریف بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ترکیہ زلزلہ متاثرین کی بحالی اور پاکستان کی جانب سے دی گئی امداد پر وزیراعظم قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ جب کہ عدالتوں میں جاری کیسز اور چیئرمین نیب کے مستعفیٰ ہونے پر بھی بات کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس سے براہ راست نشر کی جائے گی۔