وزیر دفاع خواجہ آصف کابل پہنچ گئے،افغان قیادت سے ملاقات

افغان حکام  کے ساتھ بات چیت کے دوران سرحد پار دہشت گردی، اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے سمیت  معاملات اٹھائے۔

               
February 22, 2023 · اہم خبریں, قومی
 طورخم پر بارڈر بندش سے ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ ئیں،فائل فوٹو

 طورخم پر بارڈر بندش سے ٹرکوں کی طویل قطاریں لگ ئیں،فائل فوٹو

کبل: وزیر دفاع خواجہ آصف ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے جہاں افغان قیادت سے ملاقاتوں کے دوران  سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان حکام  کے ساتھ بات چیت کے دوران سرحد پار دہشت گردی، اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے سمیت  معاملات اٹھائے،انہوں نے دہشت گردوں کی پاک افغان بارڈر پر نقل و حمل روکنے کیلیے باہمی تعاون اور پاکستان میں موجود افغان باشندوں سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا ۔

وزیر دفاع کیساتھ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم ، سیکریٹری دفاع سمیت دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔