راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر )راولپنڈی میں چھریوں کے وار سے خواجہ سرا کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد مجرم کو سزائے موت سنادی گئی
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی نے ٹرانسجینڈر عامر مسیح عرف پولی کو قتل کرنے والے ٹرانسجینڈرمجرم غلام مرتضی عرف انمول کو سزا ئے موت کی سزا دی
مجرم غلام مرتضی عرف انمول نے لڑائی جھگڑے کی بنا پر چھری کے وار کرکے عامر مسیح عرف پولی کو قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھانجے کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیاگیاتھا جس پر ریس کورس پولیس نے مجرم کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی
سی پی اوسید خالد محمود ہمدانی نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزائیں ملنا قانون اورانصاف کی جیت ہے۔