کراچی : کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر 1 روپے 15 پیسے سستا ہو کر 260 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی اور ڈالر 61 پیسے سستا ہو کر 261 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔