ریاض :سعودی عرب میں رمضان کا پہلا روزہ اگلے ماہ 23 مارچ جمعرات کو ہو گا۔
سعودی عرب میں ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ماہ مبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے۔
ڈاکٹرعبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ شعبان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 29 شعبان کو چاند سورج غروب ہونے سے تقریباً 9 منٹ پہلے چھپے گا۔
انہوں نے بتایا کہ چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان یعنی 21 مارچ کی شام کو 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا، اسی لیے رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہونے کا امکان ہے۔
جب کہ عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔سعودی حکومت کے مطابق 21 مارچ کا سورج غروب ہونے پر رمضان کا چاند دیکھا جائے گا۔