غلافِ کعبہ تیار کرنیوالی فیکٹری میں 11 زبانیں بولنے والا ربورٹ تعینات

سعودی عرب(اُمت نیوز)غلافِ کعبہ تیار کرنیوالی فیکٹری میں 11 زبانیں بولنے والا ربورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ جو کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ آنے والے زائرین کا خیرمقدم اور فیکٹری کا تعارف فراہم کرے گا۔

حرمین شریفین انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ   ربورٹ غلاف کعبہ فیکٹری کا تعارف بھی فراہم کرتا ہے۔ روبوٹ 24 گھنٹے بغیر کسی وقفے کے متعدد زبانوں میں گفتگو کرسکتا ہے، یہ روبوٹ متعدد خوبیوں کا حامل ہے، جو آنیوالے زائرین کے چہروں اور جذبات کو پہچان بھی سکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ روبوٹ ٹچ اور ہینڈ موشن کے ذریعے زائرین کے ساتھ صوتی بات چیت کرسکتا ہے، روبوٹ کا وزن 29 کلوگرام ہے اور یہ بیٹری سے چلتا ہے جو 8گھنٹے تک مؤثر رہتی ہے۔ اسکے علاوہ اس کی بیٹری کی چارجنگ میں8 گھنٹے لگتے ہیں اور اس کی رفتار3 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسے بجلی سے منسلک کیے جانے پر نان سٹاپ چلایا جاسکتا ہے، اس روبوٹ کی فراہمی کا مقصد سعودی وژن 2030ء کے اہداف کو آگے بڑھانا ہےجس میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا ہے۔